ماڈل گرل انعم تنولی نے خود کشی کر لی

 

لاہور: ڈیفنس کے علاقہ میں ماڈل و فیشن ڈیزائنر انعم تنولی نے مبینہ طور پر والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو انعم تنولی کی لاش پھنکے سے جھول رہی تھی ۔ پولیس نے کمرے سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ۔

 

26سالہ انعم دو ماہ قبل اٹلی سے وپس آئی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق والدہ نے نشہ سے منع کرتے ہوئے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر انعم نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔