افغانستان کے250کےہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری

دبئی: ایشیا کپ 2018کےتیسرے میچ میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 250رنز کا ہدف دیا تھا جس کےتعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

حمت شاہ نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 72 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ حشمت اللہ شہیدی نے 37، محمد شہزاد نے 34 اور احسان اللہ نے 45 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے تھیسارا پریرا نے 9 اوورز میں 55 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور دنانجیا نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ملنگا، چمیرا اور جے سوریا ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔