دبئی: ایشیا کپ 2018 کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 91 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 250 رنز کے تعقب میں سری لنکا کی ٹیم 41.2 اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔رحمت شاہ 90 گیندوں پر 72 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔ حشمت اللہ شہیدی نے 37 رنز، محمد شہزاد 34 اور احسان اللہ نے 45 رنز بنائے۔
https://www.youtube.com/watch?v=lMxy68RL36o
اس سے قبل سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایشیا کپ میں اب تک ہونے والے مقابلوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنے میچز جیتے ہیں۔ ایشیا کپ کا آئندہ میچ 18 ستمبر کو ہانگ کانگ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔