لاہور: وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرنجی ہا ئو سنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے شدید احتجاج کیا ،رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش پر متاثرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔
وزیراعظم نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین کے 4 رکنی وفد کو اندر بلالیا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلئے رقم لے لی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا،
متاثرین نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے رقم واپس دلائی جائے۔