ایل ڈی اےکاریکارڈ کیسےجلا؟وزیراعظم کاتحقیقات کیلئےجےآئی ٹی بنانےکاحکم

لاہور:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ اہم اجلاس ہوا،

اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے جس میں وزیر اعظم نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کا ریکارڈ کیسے اور کس نے جلایا اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ مجھے پیش کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں گورنر پنجاب غلام سرور، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پارٹی کے سینئرز عہدیداروں نے شرکت کی۔