پروٹوکول کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرمقدمہ درج کرنامضحکہ خیرہے،صدر

کراچی: صدر مملکت عارف علوی نےاحتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کرانا مضحکہ خیز ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتےہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہناتھاکہ سکیورٹی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کرانا مضحکہ خیز ہے، جب لوگ تکلیف میں ہوں گے تو ردعمل آئے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں صدرِ مملکت عارف علوی کی آمد و رفت کے لیے ٹریفک روک دی گئی تھی جس پر ایک شہری نے راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج کیا تھاجس کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔