ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف

ابوظہبی: ایشیا کپ ، آج ایونٹ کے دو میچز کھیلے جارہےہیں، پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں جبکہ دوسری جانب افغانستان اور بنگلادیش کا مقابلہ جاری ہے، بنگلادیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائےبنگال ٹائیگرز کی جانب سے محموداللہ اور امرالقیس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، امرالقیس 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محموداللہ 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔لٹن داس 41 رنز اور مشفیق الرحیم 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب آفتاب عالم نے 3 جب کہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔