سابق وزیراعظم نواز شریف سےمولانافضل الرحمان کی جاتی امرامیں ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے(جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاتی امراءمیں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والے ملاقات میں حکومت کے خلاف سخت اپوزیشن کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور سیاسی رابطے بڑھانے کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

خیال رہے کہ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان شروع سے ہی اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے بہت متحرک رہے ہیں۔تاہم سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ نواز شریف کی جیل سے رہائی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے درمیان روابط بڑھنے کا امکان ہے۔