بنوں: یوم عاشور پر اپنے حصے کا کھانا غریب بچوں کو کھلانے والے پولیس اہلکارکو حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اس موقع پر ملک بھر میں جلوسوں اور اطراف کی سیکیورٹی پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات تھے۔
یوم عاشور کے موقع پر خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے لیے پولیس لائن سے کھانا فراہم کیا گیا تھا جس پر پولیس اہلکار برکت علی شاہ نے قریب ہی موجود 2 غریب بچوں کو اپنے حصے کا کھانا کھلایا تھا اور اس موقع پر لی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر خوف سرہا گیا جس کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے سپاہی برکت اللہ شاہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔