گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا استعفیٰ منظورکردیا جس کے بعدراجا جلال حسین کو نیا گورنر مقرر کردیاگیاہےجبکہ نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے استعفے کی منظوری اور نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

خیال رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

گورنر سیکریٹریٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کو بھجوایا تھا جسے اب منظور کرلیا گیا ہے۔