سابق کرکٹر عامر وسیم57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

 

لاہور :پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عامر وسیم انتقال کر گئے ہیں۔عامر وسیم پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے بنائے گئے کوچز پینل کا حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق عامر وسیم کے پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے جس کے باعث وہ 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

عامر وسیم 28 اکتوبر 1960کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں گوجرانوالہ ایسوسی ایشنز، پاکستان کسٹمز، پاکستان ریلویز، راولپنڈی اور سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 67 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 1227 رنز بنائے جبکہ46 لسٹ اے میچز میں 326 رنز بنائے۔