اسحاق ڈارکی ملک میں موجودجائیدادفروخت کرنےکی اجازت دی جائے،نیب

اسلام آباد: نیب نے عدالت سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں موجود تمام جائیداد کو فروخت کرنے کی اجازت مانگ لی۔

اطلاعات کے مطابق نیب نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں،

اسحاق ڈار نیب اور عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیے جاچکے ہیں اور برطانیہ میں موجود ہیںان کی ملک میں موجود تمام جائیدادوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہوا جس کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔