راولپنڈی : سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے ناظم الامور پال جونز کی ملاقات ،ملاقات میں علاقائی سلامتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی ناظم الامور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیااورخطے میں تصادم روکنے کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پال جونز نے علاقائی سلامتی صورتحال بالخصوص افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔