6میجرجنرلزکولیفٹیننٹ جنرلزکےعہدےپرترقی دے دی گئی

راولپنڈی: پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا۔