اسلام آباد: ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی تعیناتی کیلئے سیکرٹری داخلہ اوروزیر مملکت برائے داخلہ آمنے سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ سلمان کی جانب اسٹیلشمنٹ ڈویژن کوخط لکھا گیا ہے جس میں ڈاکٹر سعید کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہےجبکہ دوسرا خط وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں محمد امین کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کسی بھی آفسر کی تعیناتی کی سفارش کر سکتا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ایس ایس پی آپریشنز کی تعیناتی کا اختیار نہیں ہے۔