اسلام آباد:عام انتخابات2018 میں آر ٹی ایس بند کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے بعد ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہےاوراس کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ دیاہے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے اس شخص کا آڈیو کلپ بھیایف آئی اےکو بھجوا دیا ہے جس میں وہ شخص آر ٹی ایس بند کرنے کا کہہ رہےہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایف آئی اے کو آواز کی میچنگ سمیت فرانزک آڈٹ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں آر ٹی ایس سے متعلق ایک آڈیو کلپ سامنے آیا جس میں ایک شخص آر ٹی ایس بند کرنے کی ہدایات دے رہا ہے۔