مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اس لیےشہبازشریف کوگرفتارکیاگیا،آصف کرمانی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ ن کا احتجاج جاری ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کیا،

اس موقع پر لیگی سینیٹر آصف کرمانی نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک کنٹرولڈ جمہوریت اور کنٹرولڈ حکومت ہے، 10 سال قوم کی خدمت کرنے والے کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا، ضمنی انتخابات میں مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اس لیے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا،جس نے پنجاب کی خدمت کی اسے بوگس کیس میں گرفتار کر لیا گیا، وقت قریب ہے قوم حکومت سے جان چھڑانے کے لیے اذانیں دے رہی ہو گی۔