پنجاب حکومت نےنیاپاکستان ہائوسنگ پروگرام کیلئےزمین حاصل کرلی

لاہور: حکومت پنجاب نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لیےزمین حاصل کرلی ہے۔

اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کےتحت فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے 650 کینال زمین حاصل کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے وفاقی ٹاسک فورس اور حکومت پنجاب مسلسل مانیٹرنگ کرے گی، تمام محکموں کے این او سی کے لئے ون ونڈو آپریشن ہوگا۔
صوبائی حکومت نے فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔