عوام نےعمران خان کومستردکردیا،نوازشریف کوواپس لاناہوگا،شاہدخاقان

لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمنی انتخاب میں مخالف امیدوار کو شکست دینے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی،عوام نے ثابت کردیا کہ وہ کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں،حلقے کے لوگوں نے ن لیگ سے اپنی محبت ثابت کردی ہے۔این اے 124 کی عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو گرفتار کرنا چاہتا ہے کرلے، ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، آنے والے پانچ سالوں میں آپ کے درمیان رہوں گا، ہم نے محنت کرنی ہے اور ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل نہیں کر سکتے،اگر پاکستان کے مسائل حل کرنے ہیں تو نواز شریف کو واپس لانا ہوگا۔