مسافروں سےبھرا رکشہ ٹرین کی زدمیں آگیا،6خواتین جاں بحق

کندھ کوٹ : مسافروں سے بھرا رکشہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں آگیاحادثے میں 6 خواتین جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ ہیبت شہید اسٹیشن اور کندھ کوٹ کے درمیان ریلوے کراسنگ پر چنگچی رکشہ مسافر ٹرین کی زد میں آگیاجس کے نتیجے میں 6 خواتین موقع پر جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،

حادثے کے وقت چنگچی رکشے میں خواتین سمیت 15 افراد سوار تھے۔