برسلز:بیلجیئم میں رواں ہفتے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دو پاکستانی نژاد بھی کونسلر منتخب ہو گئے ہیں ۔
محمد ناصر چوہدری نے برسلز کی سینٹرل میونسپلٹی( 1000 برسلز )سے 987 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے کامیاب امیدوار عامر نعیم آندرلیخت کمیون سے منتخب ہوئے ۔دونوں امیدواروں کا تعلق سوشلسٹ پارٹی سے ہے ۔
مجموعی طور پر ان بلدیاتی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے 16 پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے صرف دو امیدوار ہی کامیابی حاصل کر پائے ۔
سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے مولن بیک کمیون سے شازیہ اسلم اور ناصر خان نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ دونوں نے 400 سے زائد ووٹ حاصل کئے لیکن کونسلر منتخب نہیں ہوسکے ۔