جوشخص وزیراعظم کےنام سےپہچاناجاتاہےوہ اس منصب کی توہین ہے،فضل الرحمان

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمران اندرونی نہیں بیرونی ایجنڈے کے لوگ ہیں، جو شخص وزیراعظم کےنام سے پہچانا جاتا ہے وہ وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے۔

کوئٹہ میں علماکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حیرت ہوتی ہے جب کہا جاتا ہے الیکشن صاف وشفاف ہوئے، الیکشن کوصاف وشفاف کہنے والوں کا ضمیر بھی انہیں ملامت نہیں کرتا،

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں بھر پور دھاندلی کی گئی، میرا دل نہیں کرتا کہ موجودہ حکومت کوحکومت کہوں اورجوشخص وزیراعظم کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہناتھاکہ حکمران اپنے ہی وعدے پورے نہیں کررہے، اسٹاک مارکیٹ کی حالت بدترین ہے اور ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے، چوری کے مینڈیٹ سے بننے والی حکومت نے عوام کے مسائل بڑھا دیئے ہیں۔