نندی پور پاورپراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:پوچھ کچھ کیلئےچینی افسران طلب

لاہور: نندی پور پاور پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس میں نیب نے چینی افسران کو طلب کر کے پوچھ گچھ شروع کردی۔
نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر چینی کمپنی کے آفیسر زنگ ینگ فو نیب کی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے جہاں زنگ ینگ فو سے نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی کمپنی کے آفیسر نے کچھ سوالات کے فوری جواب دیے اور کچھ کے لیے نیب سے وقت مانگ لیا کہ آئندہ پیشی پر ان سوالات کے جوابات بھی تفصیل کے ساتھ دوں گا۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے زنگ ینگ فو سے کچھ دستاویزات ساتھ لانے کا بھی کہا ہے، 525 میگا واٹ کے پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن پر سپریم کورٹ نے کیس نیب کو بھجوایا ہے۔