سیاسی پناہ کی درخواست سے ثابت ہوگیاکہ اسحٰق ڈار چورہیں،فواد

اسلام آباد: و فاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاکہ ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے ،سیاسی پناہ کی درخواست سے ثابت ہوگیاکہ اسحاق ڈار چور ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست سے ثابت ہوگیاہے کہ اسحاق ڈار چور ہیںکیوں کہ اگر اسحاق ڈار کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ عوام چاہتی کے عالمی برادری ملک لوٹنے والے کیخلاف ساتھ دے ، اسحاق ڈار کوچاہئے کہ عدالتوں کا سامنا کریں ، قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرناہے ۔

انہوں نے کہا کہ مطلوب ملزم کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائیگا ۔