ملک بھرمیں شہدائےکربلاکاچہلم عقیدت و احترام سےمنایاگیا

کراچی: ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملک بھر میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے اور جلوس کے روٹ پر ملحقہ سڑکیں عام ٹریفک کیلئےبند اور موبائل فون سروس بھی معطل کی گئی تھی تاہم اب ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحالی ہونا شروع ہوگئی ہے۔
کراچی، لاڑکانہ، نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد تھی۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومتوں کی درخواست پر وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم پر پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری دی تھی۔