آنگ سان سوچی سے”ضمیر کی سفیر کا ایوارڈ ” واپس لے لیاگیا

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے”ضمیر کی سفیر کا ایوارڈ ” واپس لے لیا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ کومی نیڈو نے آنگ سان سوچی کو ایک خط لکھا ہےجس میں کہا گیاہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پاس اب کوئی جواز موجود نہیں ہے کہ وہ ضمیر کی سفیر کا ایوارڈ برقرار رکھ سکےاس لیے 2009 میں دیا گیا اپنا ایوارڈ واپس دے دیں۔
آنگ سانگ سوچی کو ایک وقت تک میانمار میں جمہوریت کے لیے جدوجہد پر عالمی سطح پر ہیرو مانا جاتا تھا لیکن روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اب تک ان سے متعدد عالمی اعزاز واپس لیے جا چکے ہیں۔