جمال خاشقجی کےقتل کی رپورٹ2روز میں جاری کی جائے گی،ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ان کی انتظامیہ کی رپورٹ اگلے 2 روز میں جاری کی جائے گی۔
خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے انفرادی طور پر ذمہ داروں کے خلاف ویزا اور پابندیوں سمیت فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں اور ہم اس قتل سے منسلک افراد، ان کی رہنمائی اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔’
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ‘ہم یہ سب کچھ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اہم اسٹریٹجک تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے کریں گے’۔