سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے نام پر مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کرکے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہےکہ چاروں افراد مقابلے کے دوران انکاؤنٹر میں مارے گئے۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی میں نام نہاد پنچائت انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، اس موقع پر مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پرانتخابی حلقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔