صومالیہ میں مذہبی مرکز پرحملہ، 18 افراد ہلاک 20 زخمی

موغادیشو: صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے مذہبی مرکز پر خود کش حملوں میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 4 حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہو کر 2 خودکش دھماکےاور فائرنگ کی جس کےنتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
صومالی پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 حملہ آور ہلاک ہوئے جب کہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔