یمن میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے دو اہم کمانڈروں سمیت 6مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے،عرب ٹی وی کے مطابق یہ ڈرون حملہ اتوار کی صبح یمن کے جنوب مغربی صوبہ البیضاء میں کیا گیا تھا۔
مقامی قبائلی سرداروں کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کے دو کمانڈر ابومحمد الذہب اور ابو القعقاع شامل ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ ان کے 4دیگر ساتھی عسکریت پسند بھی مارے گئے۔