مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فورسز کی سفاکی اور بربریت روز بے گناہ کشمیریوں کی جان لے رہی ہے، آج بھی بھارتی فوج نے ظلم ڈھاتے ہوئے مزید 2کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں محاصرے کی آڑمیں ان دونوں کشمیریوں کو شہید کیا۔
کے ایم ایس نے یہ بھی بتایا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کرنے کے لیے قابض انتظامیہ کی جانبے سے ضلع بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔