بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو

کنٹرول لائن پر بھارتی فوجی کے 2 صوبیدار ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ افسر فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ مارے گئے دونوں افسران صوبیدار تھے اور بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کنٹرول لائن کے پار سے نشانے بازوں(اسنائپرز) نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق صوبیدار رامن تھاپا اور صوبیدار گامر تھاپا کا تعلق گورکھا رجمنٹ سے تھا۔

بھارتی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کنٹرول لائن پر پاک بھارت افواج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

تاہم پاک فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔