پی ٹی وی کرپشن کیس،ڈاکٹرشاہدمسعودکی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر محفوظ سنا دیا، عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر نے پی ٹی وی کرپشن کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 دسمبر کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹرشاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 نومبر کو ڈاکٹر شاہد مسعود کو درخواست ضمانت خارج کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹرشاہد مسعود پر مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ کی بدعنوانی کا الزام ہے۔