محمد عباس اور شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے،پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

لاہور: جنوبی افریقا کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے۔جس کے بعد دونوں پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
پاکستان اور ساوتھ افریقا کی ٹیموں کے در میان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں شروع ہوگا، لیکن اس ٹیسٹ میں فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان کی شمولیت پر اب بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔
دونوں کھلاڑی تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے ، کندھے کی انجری کا شکار محمد عباس کی پہلے ٹیسٹ شرکت غیر یقینی ہے ، جبکہ گروئن انجری میں مبتلا شاداب خان بھی فائنل الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ایک روز آرام کے بعد آج سینچورین میں ٹریننگ سیشن شیڈول ہے ۔