پشاور:وزیر ریلوے شیخ رشید نے رحمان بابا ایکسپریس کاافتتاح کردیا،ٹرین 26گھنٹے میں پشاور سے کراچی کا فاصلہ طے کرے گی۔
ٹرین 10 بجے کینٹ سٹیشن سے روانہ ہوگی اور اس میں میں 11 بوگیز ہیں، ہر بوگی میں 80 سے 90 مسافروں کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹرین کا کرایہ 1350 روپے رکھا گیا ہے ۔
ٹرین نوشہرہ،اٹک،راولپنڈی،فیصل آباد،بہاولپورکے راستے کراچی پہنچے گی۔