اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد وزراء کالونی میں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں احتساب عدالت سے آنے والے متوقع فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف نے شہباز شریف سے ملاقات کی ، جس میں نواز شریف کے جیل جانے کی صورت میں پارٹی امور چلانے پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف جیل گئے تو (ن) لیگ کا مشاورتی بورڈ اہم فیصلے کرے گا، شہبازشریف سے ان کے اہل خانہ نے بھی ملاقات کی جس میں ان کے صحت اور نئے ٹیسٹس کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
ذرائع کےمطابق احتساب عدالت سے آنے والے متوقع فیصلے کے پیش نظر پارٹی کی قیادت نے کارکنان کو کل صبح عدالت پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔