سودن میں جتنا کام کیا گزشتہ حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 100 دن میں جتنا کام کیا گزشتہ حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وسائل کا رخ صرف چند علاقوں تک محدود تھا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ علاقے محرومیوں اورپسماندگی کا شکار ہوتے گئے، وسائل کا رخ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی طرف ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، 100 دن میں جتنا کام کیا گزشتہ حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر پسماندہ تحصیل کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے، نئے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔