معروف عالم دین مولانا طارق جمیل
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

لاہور: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کوطبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ انہیں عارضہ قلب کی شکایت درپیش ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو دل میں تکلیف کے سبب طبی امدارد کے لیے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی نگہداشت میں مصروف ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق جمیل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم ممکنہ طور پر ڈاکٹرز ان کی انجیوگرافی کریں گے او ر اس کے بعد آگے مزید طبی علاج کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ خیال رہے کہ انجیو گرافی کے ذریعے دل اور اس کی مرکزی شریانوں میں خرابی کی نوعیت کی جانچ کی جاتی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ مولانا طارق جمیل تبلیغ سے متعلق اپنی مصروفیات کے سلسلے میں گزشتہ کچھ دنوں سے کینیڈا میں تھے اور گزشتہ رات ہی وطن واپس پہنچے تھے۔