ایل ا و سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز ایل او سی پر شدید فائرنگ کی گئی ہے جس پر پاکستان نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک نے طلب کیا جہاں احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔
گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جب کہ دو بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہوئے۔