پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس، نیب کو تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے اضافی ٹیکس سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے وکیل نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیلی کرنے کی منظوری دے گا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نیب معاملہ پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے۔ عدالت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا۔