بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے ایل او سی پر بگسار سیکٹر پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران بگسار سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک شہری محمد عظیم شہید ہوگئے۔بھاری فوج کی فائرنگ سےایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے لائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔