اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا۔فائل فوٹو
 اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا۔فائل فوٹو

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقررکر دی ۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ کل نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت کرےگا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے آج ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔
ضمنی درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرچکا ہے اور عدالت نے سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کی ہدایت کی ہے۔
فلیگ شپ ریفرنس میں بری، العزیزیہ میں 7 سال قید، نوازشریف کمرہ عدالت سے گرفتارکر لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف یکم جنوری اور پھر 4 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور دونوں مرتبہ رجسٹرار نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی تھی۔

احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بھی نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا میں اضافے کے لیے 2 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔
نیب کا مؤقف ہے کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی کرپشن کے ٹھوس ثبوت پیش کیے اس لیے انہیں بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور محض شک کا فائدہ دے کر نواز شریف کو بری کرنا خلاف قانون ہے۔
نیب نے اپنی دوسری اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ ثابت کیا، احتساب عدالت سے نواز شریف کو ملنے والی 7 سال قید کی سزا کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔