(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ہنگو میں فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

ہنگومیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کا ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن زیر تعمیر جیل کے قریب خفیہ اطلاع پر کیاگیا، ہلاک کمانڈر دھماکےاور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، دیگرہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر اسلام، لائق محب اللہ اور شاہد شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔