لاش اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو
لاش اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو

اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 3افرادجاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون گھرمیں فائرنگ سے دوبھائیوں سمیت 3افرادہلاک ہوگئے،لاشیں عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر14پاکستان بازارمیں نامعلوم افراد نے  گھر میں گھس کرفائرنگ کی جس سے 3افراد زخمی ہوئے جوبعد میں دم توڑ گئے،لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دو بھائی اورایک دوست شامل ہے، جن کے نام نفیس،امتیازاورراجوبتائے جاتے ہیں،امتیازاورراجو دونوں بھائی ہیں، ابتدائی طورپریہ واقعہ زمین پرقبضے کا لگتا ہے،جائے وقوع سے 30بور پستول کے خول ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 14 میں پہاڑی پرایک کمرہ بنا رکھا تھا جسے وہ بیٹھک کے طور پر استعمال کرتے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا آپس میں جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی، واقعہ زمین پر قبضے کا لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے

آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔