بھارت کی طرف سے  جندروٹ اورنکیال سیکٹر میں مارٹرگولے فائر کیے گئے۔فائل فوٹو
بھارت کی طرف سے  جندروٹ اورنکیال سیکٹر میں مارٹرگولے فائر کیے گئے۔فائل فوٹو

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہری زخمی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارتی فوج نے ایل او سی پرکھوئی رٹہ سیکٹرپرشہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک  شخص زخمی ہو گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ترجمان مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔زخمی شخص محمد اقبال کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج  کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔