ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے مارے جانیوالے شخص خلیل کے بھائی نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی کوئی امید نہیں ،ہماری چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے بھائی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملوث اہلکاروں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے ، وزیراعلی پنجاب کا ہسپتال میں دورہ خانہ پری تھی ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ملوث اہلکاروں کوعدالت کے کٹہرے میں کھڑاکیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی توقع نہیں ہے ،چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمیں انصاف فراہم کریں۔