سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو آج طلب کرلیا۔
سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی نئی جے آئی ٹی نے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کو آج طلب کر لیا ہے ۔
اس حوالے سے انھیں سمن جاری کر دیا گیا۔جس میں رانا ثناء اللہ کوآج 21 جنوری کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
سابق وزیر قانون کو crpc سیکشن 160 کے تحت پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ہے، سمن انویسٹی گیشن آفیسر اور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی اقبال حسین شاہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔