کنٹرول لائن پرجندروٹ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرجندروٹ سیکٹرپرشہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ترجمان مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اوربھارتی توپوں کو خاموش کرا دیاگیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔