شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ،جہاں ایک شخص نے کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
شیخوپورہ کے علاقے شرق پور میں محلے دار نے کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق شرق پور کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ لاووے میں متاثرہ بچی گھر سے ننھیال جا رہی تھی کہ محلے دار رحمان نے گلی سے اٹھایا اور حویلی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ 20 جنوری کو پیش آیا اور تین دن بعد متاثرہ بچی کے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔