طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو قطر میں اپنے سیاسی دفتر کے سربراہ کے طور پر تعینات کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے ملاعبدالغنی برادر کو مشیر برائے سیاسی معاملات اور قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملاعبدالغنی برادر کو امریکا سے جاری مذاکرات کی پائیداری اور معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں 17 سالہ لڑائی کے خاتمے کے لیے قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے تاہم اس حوالے سے آج بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر پاکستان کی جانب سے 2010 میں گرفتار کیے جانے والے ملا برادر کو رہا کیا گیا تھا، پاکستانی حکام کے مطابق افغان طالبان کے اسیر رہنما ملا عبدالغنی برادر کو افغان امن عمل میں تعاون کیلئے کیا گیا ہے۔